بھارتی ٹماٹر میں پانچ اقسام کے وائرس موجود ہونے کا انکشاف ہوا ہے ‘ ماہرین
شیئر کریں
بھارتی ٹماٹر کی درآمد سے سفید مکھی ان کو پھیلانے کا سبب بنتی جس سے کپاس کی فصل کو بھی نقصان پہنچتا
بھارتی ٹماٹر میں مختلف اقسام کے وائرس موجود ہونے کا انکشاف ہوا ہے ۔ماہرین کے مطابق بھارتی ٹماٹر میںٹماٹو لیف کرل نیو دہلی وائرس، ٹماٹوییلو لیف کرل وائرس، ٹماٹو اسپری وائر س(ککو مودائرس ) ،پیپینو موزیک وائرس اور بیگومو وائرس( ایس پی پی) کی موجودگی ظاہر ہوئی ہے یہ وائرس بیماریاں ہیں جن کی شناخت بھارت میں حال ہی میں ہوئی ہے ۔ بھارتی ٹماٹر کی درآمد سے سفید مکھی ان کو پھیلانے کا سبب بنتی اور اس سے ہماری کپاس کی فصل کو بھی نقصان پہنچتا۔ بھارت سے ٹماٹر کی درآمد پر پابندی عائد ہونے سے 100 بلین روپے کی بچت ہوئی ہے اور پاکستانی کاشتکار کے مالی مفاد کا تحفظ کی کیا گیا ۔ ماہرین اور کاشتکار نمائندوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں ٹماٹر پورا سال دستیاب رہتا ہے اور عوام مناسب قیمت پر ٹماٹر ملتا ہے لیکن نامناسب موسم کی وجہ سے بلوچستان اورخیبرپختونخواہ میں ٹماٹر کی فصل متاثرہونے کی وجہ سے ٹماٹر کی کمی دیکھنے میں آئی تاہم آئندہ چند روز میں یہ کمی دور ہوجائے گی ۔ ٹماٹر کی قیمت میں اضافہ سے عوام پریشان ضرورہیںلیکن اس سے پاکستانی کسا ن کو براہ راست فائدہ پہنچا ہے جس کے دور رس نتائج برآمد ہوںگے ۔