کراچی میں خواتین پر حملے، ملزم پکڑنے کا ٹاسک سی ٹی ڈی کے سپرد
منتظم
اتوار, ۸ اکتوبر ۲۰۱۷
شیئر کریں
کراچی میں خواتین پر چاقو سے حملوں کے 14 واقعات کے بعد بھی ملزم کا سراغ نہ لگایا جاسکا ہے اور پولیس بہانوں میں مصروف ہے جس کے بعد اب ملزم کو پکڑنے کا ٹاسک سی ٹی ڈی کو سونپ دیا گیا ہے۔خواتین کو تیز دھار آلے سے نشانہ بنانے والا ملزم نا صرف اب تک آزاد ہے بلکہ اس نے گلستان جوہر کے بعد دیگر علاقوں میں بھی کارروائیاں شروع کردیں اور گزشتہ روز کارروائی میں ملزم مزید 5 لڑکیوں کو زخمی کرکے باآسانی فرار ہوگیا۔دوسری جانب عوامی مقامات کی سی سی ٹی وی کیمروں سے سخت نگرانی جاری ہے۔ادھر جوہر موڑ کے قریب موبائل مال سے ایک اور مشکوک نوجوان کو حراست میں لیے جانے کے بعد گرفتار افراد کی تعداد 15سے تجاوز کرگئی ۔