میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بھارت کان کھول کر سن لے پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے، حافظ نعیم

بھارت کان کھول کر سن لے پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے، حافظ نعیم

ویب ڈیسک
پیر, ۸ ستمبر ۲۰۲۵

شیئر کریں

افواج پاکستان نے 6 ستمبر 1965 کو بھارت کے ناپاک عزائم خاک میں ملائے،امیر جماعت اسلامی
پاکستان کسی ایکس وائی زی صدر وزیراعظم یا بیوروکریٹ کا نہیں ہے بلکہ پاکستانیوں کا ہے،میڈیا سے گفتگو
لاہور(بیورورپورٹ) جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ بھارت کان کھول کر سن لے پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے۔امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم نے 6 ستمبر کے موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ افواج پاکستان نے 6 ستمبر 1965 کو بھارت کے ناپاک عزائم خاک میں ملائے، افواج پاکستان نے بھارت کو عبرتناک شکست دی۔حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ بھارتی جارحیت کے مقابلے میں پوری قوم بنیان مرصوص ہے، افواج پاکستان کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اس آزادی کی ضرورت ہے جس کی پالیسیاں ہم خود بنائیں قوم کو آگے بڑھائیں، نوجوان ہمارا مستقبل ہیں ہماری معیشت آزاد ہو آئی ایم ایف کی غلام نہ ہو۔امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کا یوم آزادی پر گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان کسی ایکس وائی زی صدر وزیراعظم یا بیوروکریٹ کا نہیں ہے بلکہ پاکستانیوں کا ہے۔میڈیا سے گفتگو میں حافظ نعیم الرحمن کا کہنا تھا کہ اسرائیل فلسطین میں بے گناہ لوگوں کا قتل عام کررہا ہے تو ہم اس ظالم کی مصنوعات کیوں خریدیں ہم پاکستانی برینڈز کو پرموٹ کریں گے تاکہ ملکی معیشت مضبوط ہو۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں