میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مہمند میں ایف سی ہیڈکوارٹرز پرفتنہ الخوارج کا حملہ ناکام،4دہشتگرد ہلاک

مہمند میں ایف سی ہیڈکوارٹرز پرفتنہ الخوارج کا حملہ ناکام،4دہشتگرد ہلاک

ویب ڈیسک
اتوار, ۸ ستمبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

سیکورٹی فورسز نے مہمند میں ایف سی ہیڈکوارٹرز پرخوارجی دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنا دیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق فتنہ الخوارج کے 4 دہشتگردوں نے 6 ستمبر کو علی الصبح مہمند میں ایف سی ہیڈکوارٹرز کو نشانہ بنانے کی کوشش کی۔ سیکورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے خوارجی دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنا دیا۔ سیکورٹی فورسز کی کارروائی میں 4 خوارجی خود کش بمبار مارے گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کے لیے فورسز کا آپریشن جاری ہے۔ پاکستان کی سیکورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کے ناسور کو جڑ سے ختم کرنے کے لیے چوکس اور پرعزم ہیں۔دوسری جانب وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے مہمند میں ایف سی ہیڈ کوارٹرز پر فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کا حملے کی کوشش ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ سکیورٹی فورسز نے تاریکی میں حملہ کرنے والے بزدل دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملا دیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں