میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عمران خان نے پارلیمانی، سیاسی امور کو الگ کر دیا، سلمان اکرم راجہ سیکرٹری جنرل نامزد

عمران خان نے پارلیمانی، سیاسی امور کو الگ کر دیا، سلمان اکرم راجہ سیکرٹری جنرل نامزد

ویب ڈیسک
اتوار, ۸ ستمبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

بانی پی ٹی آئی عمران خان نے پارٹی اسٹرکچر کے حوالے سے اہم فیصلے کر لئے، سابق وزیراعظم نے پارٹی کے پارلیمانی امور اور عملی سیاسی امور کو الگ کر دیا، بانی پی ٹی آئی کے فیصلوں کے مطابق نوٹیفکیشن جلسے کے بعد جاری کئے جائیں گے،عمران خان نے عملی سیاست کی ذمہ داری سلمان اکرم راجہ کو تفویض کر دی اور انہیں سیکرٹری جنرل نامزد کر دیا،سلمان اکرم راجہ بطور پی ٹی آئی سیکرٹری جنرل ذمہ داریاں نبھائیں گے جبکہ اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اور سینیٹر شبلی فراز پارلیمانی ٹیم کو لیڈ کریں گے۔پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان رئوف حسن کی سربراہی میں تھنک ٹینک تشکیل دیا جائیگا۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ رئوف حسن کی سربراہی میں تھینک ٹینک تشکیل دیا جائے گا۔روف حسن حکومتی کارکردگی پر وائٹ پیپر کا اجراء اور انتخابی معاملات بھی دیکھیں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں