میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
آج حقیقی آزادی لے کر دم لیں گے، علی امین گنڈا پور

آج حقیقی آزادی لے کر دم لیں گے، علی امین گنڈا پور

ویب ڈیسک
اتوار, ۸ ستمبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ آج تاریخی جلسے میں ہم نے ثابت کرنا ہے کہ حقیقی آزادی لے کر دم لیں گے، ہم اپنی نسلوں کو ڈاکو لٹیروں کے حوالے نہیں ہونے دیں گے، جو ان کو لاتے ہیں ان کو بھی پیغام ہے بس بہت ہوگیا، فرسودہ نظام کو باربار لا کر زیادتی کی گئی اس سے آزادی لینی ہے۔انہوں نے ایکس پر اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ آج سنگجانی کے مقام پر ایک تاریخی جلسہ ہوگا، جس سے ہم نے ثابت کرنا ہے کہ حقیقی آزادی لے کر دم لیں گے، اس ملک میں فرسودہ نظام کو باربار لا کرجو زیادتی کی گئی ہے، ہم نے اس سے آزادی لینی ہے۔ ابھی آپ دیکھ لیں عمران خان کی حکومت میں جس طریقے سے ملکی معیشت اوپر جارہی تھی، ملک میں روزگار تھا، کاروبار تھا، بجلی تھی، گیس تھی، اس کے بعد سازش کے تحت رجیم چینج ہوئی اور ملک کا کیا حال کردیا گیا۔وہی لوگ جنہوں نے ملک کو باربار لوٹا اور یہاں تک پہنچایااور ملک کو قرضوں میں ڈبو دیا، انہی لوگوں کو دوبارہ بٹھا کر ملک کی معیشت تباہ کردی گئی۔ملک میں مہنگائی، بے روزگاری، امن وامان کے حالات آپ کے سامنے ہیں، عمران خان اور آج کے وقت کا موازنہ کرلیں۔ عوام ہر حال میں جلسے میں پہنچیں، ہم اپنی نسلوں کو ڈاکو لٹیروں کے حوالے نہیں ہونے دیں گے، جو ان کو لاتے ہیں ان کو بھی پیغام ہے بس بہت ہوگیا۔آج پھر ان کو این آراو دیا گیا ہے، ملک کو لوٹنے والوں کو باربار این آراو دیا جاتا ہے، وہ ہمارا پیسا لوٹے اور ان کو این آراو دیں ، آپ ان کے ساتھ شریک ہوجاتے ہیں، اس پیسے کے اندر اپنا حصہ لے کر آپ پھر ان کو این آراو دیتے ہیں ، یہ کام اب بند ہوگا۔ جس طرح 8فروری کو ثابت کیا تھا کہ ظلم جبردھاندلی کے باوجود ووٹ دیا، ہمارا مینڈیٹ چوری ہوگیالیکن آپ لوگوں نے دنیا کو ثابت کیا گیا عمران خان کے ساتھ ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں