میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاک بھارت میچ، گوتم گھمبیر کا نفرت، شاہد آفریدی کا محبت کا پیغام

پاک بھارت میچ، گوتم گھمبیر کا نفرت، شاہد آفریدی کا محبت کا پیغام

ویب ڈیسک
جمعه, ۸ ستمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

دوستمبر کو ہونے والے پاک بھارت میچ کے بعد سابق بھارتی کرکٹر اور بی جے پی کے رکن گوتم گمھبیر نے بھارتی کھلاڑیوں کی پاکستانی کھلاڑیوں سے ملاقات پر شدید اعتراضات اٹھائے تھے ان کا کہنا تھا جب کھلاڑی اپنے ملک کے لیے کھیلتے ہیں تب انھیں اپنی دوستی میدان سے باہر چھوڑ کر آنی چاہیے۔ گیم فیس‘ ہونا ضروری ہے دوستی باہر رکھنی چاہیے، دونوں کھلاڑیوں کے درمیان جارحیت ہونی چاہیے۔گوتم گمبھیر نے کہا ’جتنا بھی دوستانہ ہونا ہے ہوئیں، لیکن میچ کے چھ سات گھنٹوں کے بعد یہ گھنٹے بہت اہم ہیں کیونکہ آپ صرف اپنے آپ کی نمائندگی نہیں کر رہے آپ 100 کروڑ سے زیادہ لوگوں کی طرف سے کھیل رہے ہوتے ہیں۔گوتم گمبھیر کے بیان پر شاہد آفریدی نے کہا کہ دونوں ممالک کے کھلاڑی دوستانہ رویہ رکھتے ہیں، یہ سب سے اچھی بات ہے۔ میں اسے بہت مثبت انداز میں دیکھتا ہوں۔ جب ہم کسی بھی ملک میں جاتے ہیں تو وہاں اپنے ملک کے سفیر بھی ہوتے ہیں۔ پاک بھارت تعلقات کرکٹ کے ذریعے ہی بہتر ہو سکتے ہیں۔ سیاست کو بالکل ایک طرف رکھیں۔یہ ان کی اپنی سوچ ہے، میری سوچ مختلف ہے۔ ہم کرکٹر بھی ہیں اور سفیر بھی۔ دنیا میں ہمارے بھی مداح ہیں۔ دونوں طرف پرستار ہیں۔ میرے خیال میں آپ صرف محبت کا پیغام دیں تو بہتر ہوگا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں