میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بلاول بھٹو ہفتہ کو بدین پہنچیں گے، استقبال کی تیاریاں مکمل

بلاول بھٹو ہفتہ کو بدین پہنچیں گے، استقبال کی تیاریاں مکمل

جرات ڈیسک
جمعه, ۸ ستمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری ہفتہ کو اپنے مختصر دورے پر بدین پہنچیں گے۔ بدین پہنچنے پر پیپلزپارٹی کی جانب سے ڈی سی چوک پر بھرپور استقبال کے اعلان کے بعد تیاریاں جاری ہیں. بدین پہنچنے سے قبل بلاول بھٹو زرداری سجاول میں بھی استقبالیہ اجتماع سے خطاب کریں گے. ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو اس موقع پر بدین کے قومی اسمبلی کے حلقہ سے آصفہ بھٹو زرداری کے الیکشن لڑنے کا اعلان کریں گے۔  پیپلزپارٹی کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات سنیٹر عاجز دھامرہ ضلعی صدر حاجی رمضان چانڈیو جنرل سیکریٹری حاجی سائیں بخش جمالی سابق صوبائی مشیر حاجی رسول بخش چانڈیو پیر نوراللہ قریشی تنزیلہ امِ حبیبہ چیئرمین ضلع کونسل بدین علی اصغر ہالیپوٹو وائس چیئرمین فدا حسین مندرو چئیرپرسن میونسپل کمیٹی بدین پیر محمد صالح قریشی اور دیگر نے کہا ہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی بدین آمد کے موقع پر کارکنوں اور عوام کی جانب سے شاندار استقبال کیا جائے گا۔  بدین کے عوام ثابت کریں گے کہ وہ شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے جانثار اور جیالے ہیں وہ اج بھی اپنی ہمدردی پیپلزپارٹی کے ساتھ رکھتے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں