میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پی ٹی آئی رکن اسمبلی عبدالشکور شاد اپنے استعفے سے مکر گئے

پی ٹی آئی رکن اسمبلی عبدالشکور شاد اپنے استعفے سے مکر گئے

جرات ڈیسک
جمعرات, ۸ ستمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

پاکستان تحریک انصاف کے کراچی کے قومی اسمبلی کے حلقہ246سے2018 کے عام انتخابات میں منتخب ہونے والے رکن قومی اسمبلی عبدالشکور شاد نے اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی جانب سے اپنے استعفیٰ کی منظوری کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا۔ عبدالشکور شاد نے اپنی درخواست میں موقف اپنایا ہے کہ انہوں نے قومی اسمبلی کی نشست سے استعفیٰ نہیں دیا، پارٹی ہیڈ آفس کے کمپیوٹر آپریٹر کے لکھے استعفوں پر 123 ارکان سے دستخط لیے گئے تھے، استعفے اسپیکر کو بھیجے، نہ ہی نام لکھا اور نہ ہی تاریخ ڈالی۔ شکور شاد نے درخواست میں موقف اپنایا ہے کہ پارٹی کی جانب سے یہ بتایا گیا تھا کہ یہ استعفے پارٹی ڈسپلن کو برقراررکھنے کے لیے ہیں، عمران خان سے اظہار یکجہتی اور سیاسی مقاصد کے لیے دستخط کئے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ استعفوں کی منظوری عدالتی فیصلوں کی خلاف ورزی ہے۔ درخواست میں الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری الیکشن شیڈول معطل اور سیٹ خالی قراردینے کا نوٹیفکیشن کالعدم قراردیا جائے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں