میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست، جسٹس انوارالحق کی سماعت سے معذرت

مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست، جسٹس انوارالحق کی سماعت سے معذرت

جرات ڈیسک
جمعرات, ۸ ستمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس انوار الحق نے پاکستان مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نوازشریف کی جانب سے اپنے پاسپورٹ کی واپسی کے لیے دائر درخواست سننے سے معذرت کر لی جس کے بعد دو رکنی بینچ ٹوٹ گیا ہے اور درخواست دوبارہ نئے بینچ کی تشکیل کے لیے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس محمد امیر بھٹی کو بھجوادی گئی۔ جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے جمعرات کے روز مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کے لیے دائر درخواست پر سماعت کی تاہم دوران سماعت بینچ کے رکن جسٹس انوارالحق پنوں نے کیس کی سماعت سے معذرت کر لی جس کے بعد کیس دوبارہ نئے بینچ کی تشکیل کے لیے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کو بھجوا دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز مریم نواز شریف کی جانب سے لاہور ہائی کورٹ میں اپنے پاسپورٹ کی واپسی کے لیے دائر درخواست میں کہا گیا تھا کہ نیب نے ان کے خلاف چار سال قبل چودھری شوگر ملز کا کیس شروع کیا اور اس کیس میں انہیں میرٹ پر ضمانت بھی ملی تاہم ابھی نیب کیس کا چالان عدالت میں پیش نہیں کرسکا۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ چار سال سے ان کا پاسپورٹ ڈپٹی رجسٹرار (جوڈیشل)کے پاس موجود ہے۔ کسی بھی شہری کو اتنے لمبے عرصہ تک بنیادی آئینی حقوق سے محروم رکھنا خلاف آئین ہے۔ مریم نواز نے عدالت سے پاسپورٹ واپس کرنے کی استدعا کی ہے۔درخواست محمد امجد پرویز ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر کی گئی ہے۔ درخواست میں چیئرمین نیب سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں