میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
توڑ پھوڑ کیس، عمران خان کی عبوری ضمانت میں 27 ستمبر تک توسیع

توڑ پھوڑ کیس، عمران خان کی عبوری ضمانت میں 27 ستمبر تک توسیع

جرات ڈیسک
جمعرات, ۸ ستمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے 25 مئی کے لانگ مارچ میں جلاؤ گھیرا اور توڑ پھوڑ کے کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان کی عبوری ضمانت میں 27 ستمبر تک توسیع کردی۔ جمعرات کو اسلا آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کامران بشارت مفتی نے توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیرا کے کیس میں عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت کی جس میں وکیل بابر اعوان نے عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کردی۔ جج نے استفسار کیا کہ عمران خان کب پیش ہو سکتے ہیں؟ کیا عمران خان نے شامل تفتیش ہوئے ہیں؟ جس پر تفتیشی افسر نے جواب دیا کہ جی بذریعہ کونسل عمران خان شامل تفتیش ہو گئے ہیں۔ بعد ازاں عدالت نے لانگ مارچ میں توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کے کیس میں عمران خان کی عبوری ضمانت میں 27 ستمبر تک توسیع کرتے ہوئے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست بھی منظور کرلی۔ واضح رہے کہ عمران خان کے خلاف تھانہ کوہسار میں مقدمہ نمبر 425 درج ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں