میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مسلح افواج اورعوام کے رشتے کو ٹھیس پہنچانے والا پاکستان کا دوست نہیں ہوسکتا وزیراعظم

مسلح افواج اورعوام کے رشتے کو ٹھیس پہنچانے والا پاکستان کا دوست نہیں ہوسکتا وزیراعظم

ویب ڈیسک
جمعرات, ۸ ستمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

ہمارے افسروں اور جوانوں نے جانوں کا نذرانہ پیش کرکے وطن عزیز کے ایک ایک چپے کی حفاظت کی اور دشمن کے ناپاک عزائم خاک میں ملا ئے
پاک فوج کے جوان سارے پاکستان میں سیلاب متاثرین کی امداداوران کی بحالی کی کوششوں میں مصروف ہیں،د شہبازشریف
اسلام آباد (نیوز:ایجنسیاں) وزیراعظم میاں محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ مسلح افواج اورعوام کے رشتے کو ٹھیس پہنچانے والا پاکستان کا دوست نہیں ہوسکتا، ہمارے افسروں اور جوانوں نے جانوں کا نذرانہ پیش کرکے وطن عزیز کے ایک ایک چپے کی حفاظت کی اور دشمن کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دیئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔وزیراعظم نے تمام کابینہ ممبران کو خوش آمدید کہا۔ کابینہ نے آج یومِ دفاع و شہدائے پاکستان کے موقع پر افواج ِ پاکستان کے شہدا اور سیلابی ریلوں کی نذر ہوجانے والے افراد کی مغفرت اور بلندی درجات کے لیے دعا کی۔ اجلاس میں وفاقی کابینہ نے جی 20کے 3ممالک کے قرض ری شیڈول کرنے کی منظوری دے دی ہے، اٹلی، جاپان اور اسپین کے ساتھ قرض ری شیڈول کی منظوری دی گئی ہے، وفاقی کابینہ نے این ایچ اے کے بزنس پلان کی تیاری کی بھی منظوری دے دی ہے، دو ملین میٹرک ٹن گندم کے اسٹریٹجک ذخائر برقرار رکھنے کی منظوری بھی دی گئی۔گندم کے اسٹریٹجک ذخائر برقرار رکھنے کا مقصدگندم کی بڑھتی قیمتوں کو روکنا ہے۔ سیلاب متاثرین کے ہنگامی امداد کی منظوری دی گئی۔ اسی طرح ایف اے ٹی ایف ٹیم کے دورے کے اخراجات کیلئے 70لاکھ گرانٹ کی منظوری دی گئی۔ وزیراعظم میاں محمد شہبازشریف نے کہا کہ مسلح افواج اورعوام کے رشتے کو ٹھیس پہنچانے والا پاکستان کا دوست نہیں ہوسکتا، ہمارے افسروں اور جوانوں نے جانوں کا نذرانہ پیش کرکے وطن عزیز کو صرف دشمن سے بچایا ہی نہیں بلکہ ملک کے ایک ایک چپے کی حفاظت کی۔افواج پاکستان نے اللہ کے سہارے اور مصمم ارادے کے ساتھ دشمن کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دیئے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں