میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
الائنس موٹرز کے متاثرین کو دوسری قسط کی ادائیگی کا ریفرنس پیش

الائنس موٹرز کے متاثرین کو دوسری قسط کی ادائیگی کا ریفرنس پیش

ویب ڈیسک
بدھ, ۸ ستمبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

الائنس موٹرز کے متاثرین کو دوسری قسط کی ادائی کے لیے سندھ ہائیکورٹ میں آفیشل اسائنی کی جانب سے ریفرنس نمبر 146/2021 پیش کردیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق آفیشل اسائنی نے اپنے ریفرنس میں الائنس موٹرز کے متاثرین کو مزید 25 فیصد (ایک ارب روپے) کی ادائی کے لیے عدالتِ عالیہ سندھ سے اجازت طلب کی ہے۔ یہ ریفرنس عدالت عالیہ سندھ کے جسٹس سید حسن اظہر رضوی کی عدالت میں سماعت کے لیے بدھ (آج) کے روز مقرر کردیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ الائنس موٹرز کے متاثرین کو تقریبا اٹھارہ برس کے بعد اُن کی رقوم کی پہلی قسط 2003 سے ادا کرنا شروع کی گئی تھی ۔ یہ الائنس موٹرز میں سرمایہ کاری کرنے والوںکی اصل رقم کا پچیس فیصد تھا۔ اب نئے ریفرنس میں الائنس موٹرز کے متاثرین کو مزید پچیس فیصد رقم کی ادائی عدالت عالیہ سندھ کی منظوری سے کی جائے گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں