میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سابق چیئرمین فشریزکیخلاف تحقیقات میں پیشرفت،نیب کواہم شواہدمل گئے

سابق چیئرمین فشریزکیخلاف تحقیقات میں پیشرفت،نیب کواہم شواہدمل گئے

ویب ڈیسک
بدھ, ۸ ستمبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

(رپورٹ: علی کیریو)نیب نے فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی کے سابق چیئرمین حافظ عبدالبر اور دیگر کے خلاف کروڑوں روپے کی مبینہ کرپشن کی تحقیقات تیز کردی، الاٹ کئے گئے کولڈ اسٹوریج،زمین کی لیز اور ٹھیکوں کے دستاویزات حاصل کر لیے ہیں۔جرأت کی رپورٹ کے مطابق قومی احتساب بیورو میں فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی کے سابق چیئرمین حافظ عبدالبر اور دیگر کے خلاف کروڑوں روپے کی مبینہ کرپشن کی تحقیقات جاری ہے، تحقیقات کے دوران نیب کی کمبائنڈ انویسٹی گیشن ٹیم نے میسرز آئس لنک کے مالک نثار خان ، کاظم حسین ، دعا سی فوڈ ہوٹل کے مالک نثار احمد، میسرز گابا سی فوڈ کے مالک فیروز علی گابا،ٹائیکون انٹرپرائزاور دیگرکو نوٹس جاری کرکے لیز معاہدوں ، لیز کی رقم کی تفصیلات، ادائیگیوں کی تفصیلات، ٹھیکوں کی تفصیلات اور دیگر دستاویز ات حاصل کرلیے ہیں، سابق چیئرمین حافظ عبدالبر کے خلاف تحقیقات کے سلسلے میں نثار جان، کاظم حسین، نثار احمد، فیروز گابا اور دیگر نیب ٹیم کے سامنے متعدد بار پیش ہوچکے ہیں اور مطلوبہ معلومات فراہم کی ہے، لیز معاہدوں ، لیز کی رقم کے تفصیلات، ادائیگیوں کے تفصیلات، ٹھیکوں کے تفصیلات اور دیگر دستاویز ات سے کروڑوں روپے کی مبینہ کرپشن کی تحقیقات میں پیش رفت ہوئی ہے ۔ نیب کی تحقیقاتی ٹیم الاٹیز سے حافظ عبدالبر کی مدت کے دوران کراچی فش ہاربر اتھارٹی سے حاصل کردہ این او سی کے بارے میں دستاویز طلب کررہی ہے۔ ذرائع کے مطابق نیب کی تحقیقاتی ٹیم کو ابھی تک این او سی کے دستاویزات موصول نہیں ہوئے،الاٹیز نے نیب ٹیم کے سامنے موقف اختیار کیا کہ فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی کے چیئرمین اور دیگر اعلیٰ افسران نے این او سی کی کوئی شرط نہیں رکھی تھی اور نہ ہی ان کے پاس این اوسی موجود ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں