میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاک وطن پر کبھی آنچ نہیں آنے دیں گے سربراہ پاک فضائیہ

پاک وطن پر کبھی آنچ نہیں آنے دیں گے سربراہ پاک فضائیہ

ویب ڈیسک
منگل, ۸ ستمبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے کہا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج دشمن کو عبرت ناک شکست دینے کی بھرپور اہلیت رکھتی ہے۔یوم فضائیہ کی مناسبت سے ترجمان پاک فضائیہ کی جانب سے ایک اعلامیہ جاری کیا گیا جس میں بتایا گیا کہ ملک بھر میں پاک فضائیہ نے اپنے تمام ایئربیسز اور تنصیبات پر 7 ستمبر کو یوم شہدا کے طور پر منایا۔اس سلسلے میں مرکزی تقریب ایئرہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں منعقد ہوئی جہاں سربراہ پاک فضائیہ ایئرچیف مارشل مجاہد انور خان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، تقریب میں پرنسپل اسٹاف آفیسرز، افسران اور ائیرمین کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب میں سربراہ پاک فضائیہ نے کہا کہ 7ستمبر کے تاریخی دن کے موقع پر میں پاک فضائیہ کے ان تمام ہیروز کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جو دشمن کی جارحیت کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بن گئے اور اس کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا۔انہوں نے کہا کہ آج ہم اپنے شہدا اور غازیوں کے عزم، ہمت اور جذبہ قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں اور اس عہد کی تجدید کرتے ہیں کہ ہم اپنے پاک وطن پر کبھی آنچ نہیں آنے دیں گے۔انہوں نے کہا کہ بلاشبہ، پاکستان کی بہادرمسلح افواج اپنی سرحدوں اور عوام کی حفاظت کرنا جانتی ہیں اور دشمن کو عبرت ناک شکست سے دو چار کرنے کی بھرپور اہلیت رکھتی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ وطن کا دفاع، اس کی مضبوطی و سربلندی اور اس کی تعمیر و ترقی ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں