میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بولیورڈ شاپنگ مال حیدرآباد میگا اسکینڈل ،سینکڑوں الاٹیز کی جمع پونجی داؤ پر لگ گئی

بولیورڈ شاپنگ مال حیدرآباد میگا اسکینڈل ،سینکڑوں الاٹیز کی جمع پونجی داؤ پر لگ گئی

ویب ڈیسک
منگل, ۸ ستمبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) بولیورڈ شاپنگ مال حیدرآباد میگا اسکینڈل، گرائونڈ پلس 2 منزلہ شاپنگ مال 6 منزل تک پہنچ گیا، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی ملی بھگت سے نقشے میں متعدد بار تبدیلیاں کی گئیں، سینکڑوں الاٹیز ایک سال سے کرائے سے محروم، لوگوں کی جمع پونجی داؤ پر لگ گئی۔ تفصیلات کے مطابق حیدرآباد میں بولیورڈ شاپنگ مال میں میگا اسکینڈل کا انکشاف ہوا ہے، روزنامہ جرأت کو ملنے والی معلومات کے مطابق 2016ع میں آٹو بھان روڈ سائٹ ایریا میں ہیرو کنسٹریکشن کمپنی نے صعنتی پلاٹ کو کمرشل میں تبدیل کروا کے بولیورڈ مال کے نام سے شاپنگ مال تعمیر کیا، ابتدائی طور پر بولیورڈ مال کا نقشہ گرائونڈ پلس 2 منزلہ منظور کیا، تاہم نقشہ مسلسل تبدیل ہوتا رہا اور بولیورڈ مال 6 منزل تک پہنچ گیا ہے، روزنامہ جرأت کو ملنے والی معلومات کے مطابق بولیورڈ مال میں اسکوائر فٹ کے حساب سے 500 سے زائد دکانیں بیچی گئیں اور بلڈر نے بولیورڈ مال کو چلانے کے اختیارات آر ٹی لمٹ لیس کمپنی کو دیے گئے، بولیورڈ مال میں مختلف کمپنیز کے برانڈز سے بڑی بڑی دکانیںکھولی اور الاٹیز کو فی اسکوائر فٹ کے حساب سے کرایہ دینے کیلئے معاہدہ ہوا، تاہم الاٹیز گزشتہ ایک سال سے کرائے سے محروم ہیں، سینکڑوں لوگوں نے جمع پونجی لگا کر بولیورڈ مال میں دکانیں بک کروائیں، تاہم ایک سال سے کرایہ نہ ملنے پر ان کے گھروں میں فاقوں کی صورتحال ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں