میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پی آئی اے میں کروڑوں کا غبن انجینئر برطرف

پی آئی اے میں کروڑوں کا غبن انجینئر برطرف

ویب ڈیسک
منگل, ۸ ستمبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

قومی ایئرلائن کی انتظامیہ نے احتساب کے عمل کو جاری رکھتے ہوئے کروڑوں روپے کے مبینہ فراڈ میں ملوث پی آئی اے انجینئر کو ملازمت سے برطرف کردیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق پی آئی اے کے انجینئر عامر ذوالفقار کو مبینہ طور پر کروڑوں روپے کے فراڈ میں ملوث ہونے پر برطرف کیا گیا۔اطلاعات سامنے آئی ہیں کہ برطرف ہونے والے عامر ذوالفقار پی آئی اے کے شعبہ انجینئرنگ کراچی میں تعینات تھے، ان پر الزام ہے کہ انہوں نے تربیتی کورس کے نام پر 28 ملازمین سے کروڑوں روپے کی رقم بطور رشوت وصول کی۔ذرائع کے مطابق پی آئی اے ملازمین نے تربیت میں عدم فراہمی پر انتظامیہ کو ان کی شکایت کی جس پر پی آئی اے انتظامیہ نے انجینئر عامر ذوالفقار کے خلاف تحقیقات کا آغاز کیا اور ملوث ہونے پر انہیں ملازمت سے برطرف کیا گیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں