کپتان سرفراز احمد نے سپر فٹ ہونے کی ٹھان لی
شیئر کریں
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد پر سپر فٹ ہونے کا جنون طاری ہوگیا۔سرفراز احمد پری سیزن کیمپ ختم ہونے کے باوجود ٹریننگ جاری رکھے ہوئے ہیں اور ٹرینر یاسر ملک کی نگرانی میں نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ٹریننگ کر رہے ہیں۔کپتان نے فٹنس کیلئے پہلے ہی 7 سے 9کلو وزن کم کیا ہے لیکن انہوں نے مزید سپر فٹ ہونے کی ٹھانی لی ہے ۔سرفراز احمد مزید 3سے 4چار روز ٹریننگ کریں گے تاکہ آئندہ کے بھرپور سیزن کیلئے خود کو تیار رکھ سکیں جبکہ اظہر علی، عابد علی اور یاسر شاہ بھی ٹریننگ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ہیڈ کوچ مصباح الحق پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ سرفراز احمد اپنی فٹنس میں بہتری لے کر آئے ہیں لیکن کپتانی سے متعلق فیصلہ ابھی زیر غور ہے ۔امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ سرفراز احمد مختصر دورانیے کی کرکٹ میں اپنی کپتانی بچانے میں کامیاب رہیں گے جبکہ ٹیسٹ میں اظہر علی کو کپتانی سونپی جائے گی۔