میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نیب بورڈ کا اجلاس، شریف خاندان ، اسحاق ڈار کے خلاف ریفرنسز منظور

نیب بورڈ کا اجلاس، شریف خاندان ، اسحاق ڈار کے خلاف ریفرنسز منظور

ویب ڈیسک
جمعه, ۸ ستمبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

اسلام آباد (بیورو رپورٹ)نیب ایگزیکٹو بورڈ نے نواز شریف اور اْن کے بچوں کیخلاف 3 ریفرنسز اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف ریفرنس دائر کر نے کی منظوری دیدی ٗریفرنسز (آج) جمعہ کو راولپنڈی اور اسلام آباد کی عدالتوں میں دائر کیے جائیں گے، جبکہ دوریفرنسز کی منظوری کی کاپیاں نیب لاہور ٗ 2 مزید ریفرنسز کی منظوری کی نقول نیب راولپنڈی ارسال کردی گئیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعرات کو چیئرمین نیب قمر زمان چودھری کی زیر صدارت نیب کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس نیب ہیڈ کوارٹر میں ہوا جس میں ڈپٹی چیئرمین نیب، پراسیکوٹر جنرل، ڈی جی آپریشنز اور دیگر حکام شریک ہوئے۔اجلاس میں سابق وزیراعظم محمد نوازشریف ٗان کے بیٹے حسن نواز ، حسین نواز،اور بیٹی مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر سمیت اسحاق ڈار کے خلاف 4 ریفرنسز پر غور کیا گیا۔ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں شریف خاندان اور اسحاق ڈار کے خلاف باضابطہ طور پر ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی گئی جس کے تحت سابق وزیر اعظم نوازشریف، حسن نواز ، حسین نو از اور مریم نواز کے خلاف ریفرنس دائر کیے جائیں گے ٗ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف بھی آمدن سے زائد اثاثوں پر ریفرنس دائر کرنے کی منظور دے دی گئی ہے۔ریفرنسز (آج) جمعہ کو راولپنڈی اور اسلام آباد کی عدالتوں میں دائر کیے جائیں گے ٗنیب ہیڈ کوارٹر نے دو ریفرنسز کی منظوری کی کاپیاں نیب لاہور اور دیگر دو ریفرنسز کی کاپیاں نیب راولپنڈی کو ارسال کردی ہیں۔نیب لاہورنے سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کے تین بچوں کے خلاف ایون فیلڈ پراپرٹیزجبکہ وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے بارے ریفرنسز ایگزیکٹو بورڈ کو منظوری کے لیے بھیجے تھے۔اس کے علاوہ نیب راولپنڈی کی جانب سے شریف خاندان کے خلاف عزیزیہ اسٹیل ملز اور 11 کمپنیوں سے متعلق 2 ریفرنسز الگ سے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں منظوری کے لیے بھیجے گئے۔واضح رہے کہ پاناما کیس کے فیصلے میں سپریم کورٹ نے نیب کو 6 ہفتوں میں شریف خاندان اور اسحاق ڈار کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا حکم دے رکھا ہے اور عدالت کی دی گئی مدت (آج) جمعہ کو ختم ہوجائے گی ،نیب لاہور اور راولپنڈی نے شریف خاندان اور اسحاق ڈار کے خلاف ریفرنسز تیار کرکے ہیڈ کوارٹر کو بھجوائے تھے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں