میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وزیرخزانہ کیخلاف نیب ریفرنس دائر، پی ٹی آئی نے اسحاق ڈرا سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا

وزیرخزانہ کیخلاف نیب ریفرنس دائر، پی ٹی آئی نے اسحاق ڈرا سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا

ویب ڈیسک
جمعه, ۸ ستمبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے نیب کے چیئرمین قمر زمان چودھری پر کرپشن کو چھپانے کا الزام لگاتے ہوئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے فی الفور مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ حکومت امیروں سے ٹیکس نہیں لے رہی جبکہ غریبوں کا خون چوسا جارہا ہے، ملک کا متوسط طبقہ سکڑ رہا ہے اور غربت بڑھ رہی ہے، نیب چیئرمین کا کام ہے کرپشن کو پکڑنا، لیکن ہمارے پیسے سے تنخواہ لینے والے نیب چیئرمین بڑی کرپشن پر پردہ ڈال رہے اور چھوٹے چوروں کو پکڑ رہے ہیں، ایف بی آر پر کرپٹ چیئرمین بٹھانے سے ٹیکس اکٹھا نہیں کیا جاسکتا۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار پاکستان کے اقتصادی غارت گر ہیں، نیب ریفرنس دائر ہونے کے بعد وہ فوری طور پر مستعفی ہوجائیں، نواز حکومت میں بہت کم سرمایہ کاری ہوئی، اتنی کم سرمایہ کاری ملکی تاریخ میں کبھی نہیں ہوئی، مشرف اورزرداری کے دور میں بھی اس سے زیادہ سرمایہ کاری تھی، کرپشن کی وجہ سے پاکستان میں سرمایہ نہیں آ رہا، موجودہ حکومت آصف زرداری سے بھی زیادہ بدترین ہے، سارا کرپٹ ٹبر اوپر سے نیچے تک پیسے بنانے میں لگا ہے، چیئرمین پی ٹی آئی نے بتایا کہ اقتصادی راہداری سے فائدہ اٹھانے کے لیے اپنا ملک ٹھیک کرنا ہوگا، پاکستان بہت خطرناک راستے پر جارہا ہے، معیشت کا اس وقت سب سے برا حال ہے، حکمرانوں نے عوام کے ساتھ جو کیا وہ کوئی دشمن بھی نہیں کرتا، بجلی کا سب سے برا حال ہے، ملک میں توانائی کا شدید بحران ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں