سندھ بلڈنگ، ڈائریکٹر جلیس اور بیٹر ضیاء کالا لیاقت آباد میں فعال
شیئر کریں
سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈائریکٹر جلیس اور بیٹر ضیاء کالا کے درمیان پیدا گیری کا معاہدہ طے پانے کا انکشاف ہوا ہے ، ضلع وسطی میں بلڈر مافیا سے بہترین روابط رکھنے والے ضیاء کالا کو خصوصی ٹاسک دیا گیا ہے تاکہ مرضی کے مطابق وصولیاں ہوسکیں ، یہی وجہ ہے کہ لیاقت آباد کی تنگ گلیوں میں کمزور عمارتوں والی ناقص عمارتیں تعمیر کروائی جارہی ہیں ، سی ایریا میں پلاٹ نمبر 16/26 پر غیرقانونی طریقے سے پانچویں منزل کی تعمیر ہورہی ہے ، اسی طرح پلاٹ نمبر 23/11 پر چھٹی منزل اور پلاٹ نمبر 16/10 پر تیسری منزل جبکہ پلاٹ نمبر 14/10 پر پانچویں منزل کی تعمیرات جاری ہے ، بغیر نقشہ منظوری خلاف قانون ہونے والی تعمیرات میں انسانی جانوں کی حفاظت کو مکمل نظر انداز رکھا گیا ہے ، اس جواز پر لاکھوں روپے بٹورے گئے ، واضح رہے کہ بیٹر ضیاء کالا کی نگرانی میں بلڈروں کو انہدامی کارروائی نہ ہونے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے ۔