میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
این آئی سی ایل، ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے خلاف وزارت کامرس سرگرم

این آئی سی ایل، ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے خلاف وزارت کامرس سرگرم

ویب ڈیسک
پیر, ۸ جولائی ۲۰۲۴

شیئر کریں

(رپورٹ/ مسرور کھوڑو) نیشنل انشورنس کمپنی لمیٹڈ میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر کارپوریٹ کے اہم عہدے پرمبینہ غیرقانونی طریقے سے تعینات طارق عزیز کا معاملہ، منسٹری آف کامرس نے طارق عزیزکی غلط تقرری و غیرقانونی اقدامات پر تحقیقات شروع کردی،انتظامیہ سے فوری طور پر تفصیلات طلب کرلیے گئے ہیں، ذرائع کے مطابق نیشنل انشورنس کمپنی میں اہم اور دوسرے بڑے عہدے پر غلط تقرری سے براجمان طارق عزیز اور ان کے دیگر خلاف ضابطہ امور پر منسٹری آف کامرس کو تحریری شکایت موصول ہوئی، جس پر طارق عزیز اور انتظامیہ کو خط جاری کر کے کیس کی مزید کارروائی کے لیے فوری طور پر تمام تفصیلات طلب کئے گئے ہیں، ملازمین کی جانب سے منسٹری آف کامرس کو تحریری شکایت میں لکھا گیا ہے کہ این آئی سی ایل میں طارق عزیز نامی شخص ایگزیکٹو ڈائریکٹر کارپوریٹ کے اہم عہدے پر فائز ہیں، وہ بورڈ آف ڈائریکٹرز کی بغیر منظوری مراعات حاصل کررہے ہیں، ان کے عدم تحفظات نے ادارے کی پیشہ ورانہ ترقی کو ایک دہائی سے زائد عرصے تک روک دیا ہے، طارق عزیز 2009 میں غیرقانونی طریقے بطور ایگزیکٹو ڈائریکٹر آئی ٹی تعینات ہوا، جبکہ ای ڈی آئی ٹی کی پوسٹ ہی نہ تھی، طارق عزیز نے ادارے میں ہیرا پھیری، غیرقانونی ترقیاں حاصل کیں، بڑے پیمانے پربدعنوانی و بداخلاقی کارروائیاں سرکاری آڈٹ رپورٹس میں موجود ہیں، غیرقانونی بھرتیوں و ترقیوں سے متعلق آڈٹ کو بھی نظر اندازاور دبا دیا گیا ہے، جبکہ طارق عزیز مستحق ملازمین کے مراعات اور حقوق غصب کرنے کے ذمہ دار بھی ہے، تحریری شکایت میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ طارق عزیز کے غیرقانونی اقدامات، این آئی سی ایل کو پہچنے والے مالی نقصان سمیت دیگر خلاف ضابطہ امور پر تحقیقات کر کے کارروائی کی جائے، اس ضمن میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر این آئی سی ایل طارق عزیز سے موقف لینے کے لیے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی لیکن رابطہ ممکن نہ ہوسکا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں