اشرافیہ کی فری بجلی، پیٹرول ختم کیا جائے ، حافظ نعیم
شیئر کریں
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ اشرافیہ کی مراعات کو ختم ہونا چاہیے ۔ ان کی فری بجلی اور پیٹرول کو ختم کیا جائے ، اشیائے ضروریہ پر بھاری ٹیکس لگائے ہیں، ظلم کا نظام ختم ہونا چاہیے ۔ ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ سیاسی جماعتیں بدقسمتی سے اپنے کاموں میں لگی ہوئی ہیں۔ کسی کا ایجنڈا عوام نہیں، پاکستان بھر میں عوامی رابطہ مہم کو تیز کر رہے ہیں۔ حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ 12جولائی کو اسلام آباد میں عوام کے حقوق کے لیے دھرنا دیں گے ۔ حکمران آئی ایم ایف کا کہہ کر مہنگائی کو مزید بڑھاتے جا رہے ہیں، چھوٹے کاشتکار اور کسانوں کو سبسڈی ملنی چاہیے ۔امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ حق دو عوام تحریک پورے پاکستان میں پھیلے گی، حکومت کو عوام کے لیے ریلیف کا کوئی بندوبست کرنا پڑے گا، پیٹرول پر لیوی کو کم کیا جائے ۔