میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ کے سرکاری کالجوں میں فیسیں سرکاری خزانے میں جمع نہ کرانے کا انکشاف

سندھ کے سرکاری کالجوں میں فیسیں سرکاری خزانے میں جمع نہ کرانے کا انکشاف

جرات ڈیسک
هفته, ۸ جولائی ۲۰۲۳

شیئر کریں

سندھ بھر کے سرکاری کالجوں میں گزشتہ 8 سالوں میں فیسیں سرکاری خزانے میں جمع نہ کرانے کا انکشاف سامنے آیا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ بھر کے سرکاری کالجز کی 8 سال سے فیس سرکاری خزانے میں جمع نہ کرانے کا انکشاف ہوا، مالی سال 2011سے2018 تک سرکاری کالجز سے رقم سرکاری خزانے میں منتقل نہیں کی گئی۔ اس حوالے سے ڈی ڈی اوز متعدد کالج  پرنسپل کی جانب سے ٹیوشن فیس اور داخلہ فیس جمع نہ کرانے پر محکمہ تعلیم نے خط لکھا، جس میں محکمہ تعلیم نے ڈائریکٹر جنرل کالجز سندھ اور ریجنل ڈائریکٹر کالجز سندھ سے وضاحت طلب کرلی۔ محکمہ تعلیم کا خط میں کہا کہ 7یوم دن میں تحریری طور پر صورتحال سے آگاہ کیا جائے، تفصیلی رپورٹ نیب آفس کو فراہم کرنی ہے، سندھ بھر کے کالجز کے ڈ ی ڈی اوز اور کالج پرنسپل کی نئی فہرست بھی ارسال کی جائے۔ نیب کی جانب سے موصول ہونے والے خط میں گزشتہ 8سالہ کی تفصیلات بھی طلب کی گئی ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں