میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایئر پورٹس پر طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات، پی آئی اے کو لاکھوں ڈالرز کا نقصان

ایئر پورٹس پر طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات، پی آئی اے کو لاکھوں ڈالرز کا نقصان

جرات ڈیسک
هفته, ۸ جولائی ۲۰۲۳

شیئر کریں

ملک کے مختلف ایئر پورٹس پر چھ ماہ کے دوران طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے 61 واقعات رپورٹ ہوئے، جس سے قومی ایئرلائن کو لاکھوں ڈالرز کا نقصان ہوا۔ تفصیلات کے مطابق ملک کے مختلف ایئر پورٹس پر طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات میں اضافہ ہوا، ترجمان پی آئی اے نے بتایا کہ 6 ماہ میں قومی ائیرلائن سمیت مختلف طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے61 واقعات رپورٹ ہوئے۔ صرف پی آئی اے کے طیاروں کے ساتھ 39 واقعات رونما ہوئے، طیاروں سےپرندے ٹکرانے کی وجہ سے قومی ایئرلائن کو لاکھوں ڈالرز کا نقصان ہوا۔ 4 واقعات میں طیاروں کے انجن کونقصان پہنچا، متعدد پروازیں منسوخ کرنا پڑیں ، کراچی ائیر پورٹ 19، لاہور ائیر پورٹ پر17 واقعات ، اسلام آباد ایئرپورٹ پر6 ماہ کے دوران5واقعات رپورٹ ہوئے۔ سیالکوٹ1 ، سکھر 2، کوئٹہ 4، پشاور1 ، گلگت ائیر پورٹ 1 ، ملتان میں 2 واقعات رپورٹ ہوئے ، مون سون موسم کی آمد کے ساتھ واقعات میں مزید اضافہ متوقع ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں