میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
گلشن حدید میں کھیلوں کے میدانوں پر ٹرانسپورٹ مافیا کا قبضہ

گلشن حدید میں کھیلوں کے میدانوں پر ٹرانسپورٹ مافیا کا قبضہ

ویب ڈیسک
هفته, ۸ جولائی ۲۰۲۳

شیئر کریں

ڈسٹرکٹ ملیر کے علاقے گلشن حدید میں کھیلوں کے میدانوں پر ٹرانسپورٹ مافیا کا قبضہ،علاقے میں مشکوک افراد کی نقل و حرکت کے سبب مکین شدید ذہنی اذیت میں مبتلا، تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ملیر کے علاقے گلشن حدید میں کھیلوں کے میدان پر ٹرانسپورٹ مافیا نے قبضہ کرنا شروع کردیا ہے۔ اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ گلشن حدید فیزII کا ایل9گراؤنڈ علاقہ مکینوں اور بچوں کے کھیل کود کے لیے ہیں اور روزانہ یہاں بچے کرکٹ کھیلتے ہیں اور شام کے اوقات میں اہل علاقہ یہاں چہل قدمی کرتے ہیں، ٹرانسپورٹ مافیا نے گلشن حدید کی سیاسی شخصیات کی ایما پر کھیل کے میدان پر قبضہ کرنا شروع کردیا ہے اور یہاں پر گاڑیاں کھڑی کی جانے لگی ہیں جس کی وجہ سے یہاں پر ڈرائیورز و کنڈیکٹر شام کے اوقات میں منشیات استعمال کرکے ہمارے گلشن حدید کے ماحول کو خراب کررہے ہیں۔ اہل علاقہ نے ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد سے اپیل کی ہے کہ گلشن حدید فیزII کے مکینوں کا مسئلہ حل کیا جائے اور گراؤنڈ کو ٹرانسپورٹ مافیا سے خالی کرایا جائے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں