میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
غریبوں کی سرپرستی پر نواز شریف، شہباز شریف کو شاباش ملنی چاہیے، مریم اورنگزیب

غریبوں کی سرپرستی پر نواز شریف، شہباز شریف کو شاباش ملنی چاہیے، مریم اورنگزیب

ویب ڈیسک
هفته, ۸ جولائی ۲۰۲۳

شیئر کریں

مسلم لیگ (ن) کی سینئر رہنما اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ایک شاباش نواز شریف اور شہباز شریف کو بھی ملنی چاہیے جن کے وڑن نے سیکٹروں غریبوں کو کامیابی کی منزل تک پہنچنے اور اپنے خواب سچ کر دکھانے میں عملی مدد کی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ یہ قابل رشک اور قابل فخر محمد محسن علی کی کامیابی کی کہانی ہی نہیں بلکہ تعلیم کے ذریعے نوجوانوں کی زندگی اور معاشرے میں تبدیلی لانے کے ولولہ انگیز وڑن اور سوچ کی کامیابی کی ایک بہترین مثال بھی ہے۔انہوں نے کہا کہ 5 گولڈ میڈل جیتنے والے حافظ آباد کے گائوں میاں رحیما کے اس قابل اور محنتی محسن علی نے پاکستان کے نوجوانوں کو کامیابی کا راز سمجھایا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب کے طور پر شہباز شریف نے محسن علی جیسے سیکڑوں ذہین لیکن غریب نوجوان بچوں اور بچیوں کی سرپرستی کی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں