میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نوا زلیگ ، پیپلز پارٹی کے تعلقات میں دراڑیں پڑنے لگیں

نوا زلیگ ، پیپلز پارٹی کے تعلقات میں دراڑیں پڑنے لگیں

ویب ڈیسک
بدھ, ۸ جولائی ۲۰۲۰

شیئر کریں

پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن میں دْوریاں پیدا ہونے لگیں، بلاول بھٹو کی اے پی سی کی تجویز پر تاحال ن لیگی قیادت نے کوئی جواب نہیں دیا، پیپلزپارٹی نے اے پی سی کیلئے متبادل حکمت عملی پرغور شروع کردیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے اے پی سی بلانے کیلئے ن لیگ کو تجویز دی گئی تھی۔بلاول بھٹو نے کہا تھا کہ ابھی اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کورونا مثبت آنے کے باعث بیمار ہیں وہ صحتیاب ہوجائیں گے تو حکومت کیخلاف اے پی سی بلا کر آئندہ کا لائحہ عمل مرتب کریں گے۔ لیکن پیپلزپارٹی قیادت کو شدید تشویش ہے کہ ن لیگی قیادت نے بلاول بھٹو کی تجویز کا تاحال جواب نہیں دیا۔ شہباز شریف صحتیاب بھی ہوچکے ہیں اس کے باوجود انہوں نے بلاول کی تجویز کا جواب دینے کیلئے کوئی رابطہ نہیں کیا۔حتیٰ کہ بلاول بھٹو لاہور میں موجود رہے، اس کے باوجود ان سے کوئی رابطہ نہیں کیا گیا۔ پیپلزپارٹی قیادت کو لگ رہا ہے کہ ن لیگ سردمہری کا شکار ہے۔ جس کے باعث پیپلز پارٹی نے متبادل حکمت عملی پر غور شروع کر دیا ہے۔ پیپلز پارٹی اپنی حکمت عملی وضع کرنے کے بعد حکومت مخالف سرگرمیاں تیز کردے گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں