میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایئرمارشل ارشد ملک 3 سال کیلئے چیف ایگزیکٹو پی آئی اے تعینات

ایئرمارشل ارشد ملک 3 سال کیلئے چیف ایگزیکٹو پی آئی اے تعینات

ویب ڈیسک
بدھ, ۸ جولائی ۲۰۲۰

شیئر کریں

وفاقی حکومت نے ایئرمارشل ارشد ملک کو 3 سال کیلئے چیف ایگزیکٹو پی آئی اے تعینات کردیا، ایئرمارشل ارشد ملک 12جولائی کو پاکستان ایئرفورس سے ریٹائر ہورہے ہیں، ریٹائرمنٹ کے بعد وہ بقیہ مدت کنٹریکٹ پر بطور چیف ایگزیکٹو کام کریں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں مشکوک ڈگریوں والے پائلٹس کے معاملے پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ کابینہ کو بتایا گیا کہ جعلی ڈگریوں اور جعلی لائسنس والے پائلٹس کو گراؤنڈ کردیا گیا ہے۔ وفاقی کابینہ نے ارشد ملک کوتین سال کیلئے سی ای او پی آئی اے مقرر کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ایئرمارشل ارشد ملک 12 جولائی کوپاکستان ایئرفورس سے ریٹائر ہوجائیں گے۔جس کے بعد وہ بقیہ مدت کنٹریکٹ پر چیف ایگزیکٹو پی آئی اے کام کریں گے۔ مزید برآں وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ کراچی فضائی حادثے کے بعد قومی ایئر لائن نے تمام جہازوں کی انٹرنیشنل انجینئرز سے سرٹیفکیشن حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، پائلٹس سمیت تمام تکنیکی عملے کی اسناد، تربیت اور ذہنی صحت کو جانچنے کا عمل شروع ہو گیا ہے تاکہ قومی ایئر لائن پر دنیا کا اعتماد بحال ہوسکے اور پی آئی اے عالمی ایئر لائن کے طور سامنے آئے، طیارہ حادثے کی تحقیقاتی رپورٹ ملک اور اداروں کے بہترین مفاد میں ہے۔عالمی سطح پر فضائی آپریشن معطل ہونے کی وجہ سے پاکستان کو یہ موقع ملا ہے کہ وہ پی آئی اے میں پائی جانے والی خامیوں کو درست کر سکے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پی آئی اے کی نجکاری نہیں، بلکہ تنظیم نو کرنا چاہتی ہے۔ اسی بنا پر اس کے جہازوں کو 30 سے بڑھا کر 45 کیا جارہا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں