سندھ حکومت نے مخالفین کو ڈرانے کیلئے جے آئی ٹی پبلک کی ،آفاق احمد
ویب ڈیسک
بدھ, ۸ جولائی ۲۰۲۰
شیئر کریں
مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت نے مخالفین کو ڈرانے کے لیے جے آئی ٹی پبلک کی ہے۔تفصیلات کے مطابق مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پبلک کی گئی جے آئی ٹی رپورٹ میں مجھ پر بے بنیاد الزامات لگائے گئے ہیں۔آفاق احمد نے کہا کہ جے آئی ٹی میں ہے میں نے ذوالفقار مرزا سے جیل میں ملاقات کی، جیل میں طبیعت ٹھیک نہیں تھی ذوالفقار مرزا سے ملاقاتیں کیں، ذوالفقار مرزا سے کسی قسم کی رقم نہیں لی، جھوٹا الزام لگایا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ نثار مورائی جس نے الزام لگایا وہ خود کرپٹ انسان ہے، جے آئی ٹی کے تحت سزائیں ہونے لگیں تو عدالتیں ختم کردیں۔آفاق احمد نے کہا کہ ہم پیپلزپارٹی سے ناانصافیوں کی وجہ سے خوش نہیں، نثار مورائی کو عدالت میں کیوں نہیں لایا گیا۔