میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نائن زیرو سے گرفتار ہونیوالے ملزمان مکر گئے

نائن زیرو سے گرفتار ہونیوالے ملزمان مکر گئے

ویب ڈیسک
بدھ, ۸ جولائی ۲۰۲۰

شیئر کریں

ایم کیو ایم لندن کے مرکز نائن زیرو سے گرفتار ہونے والے ملزمان نے کمرہ عدالت میں خود پر لگائے گئے الزامات سے انکار کردیا، جرح کے دوران وکیل صفائی نے گرفتاری کی فوٹیج بھی پیش کردی۔تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت میں نائن زیرو سے دہشت گردوں کی گرفتاری اور اسلحہ برآمدگی کیس کی سماعت ہوئی، اس دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ملزم نادر شاہ اور فیصل موٹا و دیگر کو بھی عدالت میں پیش کیا۔عدالت میں ملزمان کے بیان ریکارڈ کرانے کے دوران ان کے وکلاء نے گرفتاری کی فوٹیج پیش کی، وکیل نے جراح کے دوران کہا کہ فوٹیج سے ثابت ہوتا ہے کہ ملزمان کی نائن زیرو گرفتاری کا دعویٰ جھوٹا ہے۔وکیل صفائی سے جراح کرتے ہوئے پراسیکیوٹر نے عدالت میں کہا کہ ملزمان کو نائن زیرو سے گرفتار کیا گیا تھا، جس پر وکیل صفائی نے کہا کہ فوٹیج میں صاف نظر آرہا ہے کہ نادر شاہ کو رینجرز گھر سے اٹھاکر لارہی ہے۔ملزم فیصل موٹا نے بھی عدالت میں بیان دیا کہ مجھے بھی گھر سے ہی گرفتار کیا تھا۔انسداد دہشت گردی عدالت نے ملزمان کے بیانات پر مزید جراح کیلئے سماعت 14 جولائی تک ملتوی کردی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں