آصف زرداری کے وارنٹِ گرفتاری نیب کو ارسال
ویب ڈیسک
بدھ, ۸ جولائی ۲۰۲۰
شیئر کریں
احتساب عدالت کی جانب سے توشہ خانہ ریفرنس میں سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے وارنٹِ گرفتاری قومی احتساب بیورو (نیب) کو ارسال کر دیئے گئے۔آصف علی زرداری کے 50 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکوں کے ساتھ قابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری کیے گئے ہیں۔احتساب عدالت کی جانب سے اپنے حکم میں کہا گیا ہے کہ آصف زرداری عدالت میں پیش نہیں ہو رہے، ان کے قابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری تعمیل کے لیے بھجوائے جا رہے ہیں۔عدالت کی جانب سے حکم دیا گیا ہے کہ آصف زرداری 50 ہزار کے ضمانتی مچلکے اور ایک ضامن پیش کریں، بصورت دیگر آصف زرداری کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا جائے۔