میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بیگم صفدر اعوان کے شیخ چلی کے خواب دیکھنے پر پابندی نہیں، فردوس عاشق

بیگم صفدر اعوان کے شیخ چلی کے خواب دیکھنے پر پابندی نہیں، فردوس عاشق

ویب ڈیسک
پیر, ۸ جولائی ۲۰۱۹

شیئر کریں

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ عوام نے اپنے ووٹ کی طاقت سے لٹیروں کو نظام سے ہی باہر پھینک دیا ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر انہوں نے کہا کہ معزز جج کا بیان آنے کے بعد ابو بچائو مہم فلاپ ہوچکی ہے ۔ وزیراعظم عوام بناتے ہیں ،قوم نے ہی لٹیروں کو اس انجام تک پہنچایا۔ اپنے ووٹ کی طاقت سے لٹیروں کو نظام سے ہی باہر پھینک دیا۔مریم نواز پر طنز کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بیگم صفدر اعوان کے شیخ چلی کے خواب دیکھنے پر پابندی نہیں ہے ۔ منڈی بہاء الدین میں جلسہ تو نہ ہوسکا، کارنر میٹنگ سے گزارا چلایا گیا۔ پٹواریوں،انتظامیہ اور پولیس پر بس نہیں رہا اسی لیے اب جلسے نہیں ورکرز کنونشن کی کوشش ہو رہی ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں