حکومت کو اپوزیشن کے احتجاج کی کوئی پرواہ نہیں،نعیم الحق
ویب ڈیسک
پیر, ۸ جولائی ۲۰۱۹
شیئر کریں
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور نعیم الحق کا کہناہے کہ حکومت کو اپوزیشن کے احتجاج کی کوئی پرواہ نہیں ۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے نعیم الحق نے کہا کہ موجودہ چیئرمین سینیٹ اچھا کردار ادا کررہے ہیں اور نئے چیئرمین سینیٹ کے لیے اپوزیشن کسی ایک نام پر متفق نہیں ہوسکی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن قوانین کے تحت احتجاج کرتی ہے تو اس کی مخالفت نہیں کریں گے لیکن توڑنے کی کوشش کی تو قانون حرکت میں آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو اپوزیشن کے احتجاج کی کوئی پرواہ نہیں ہے ۔