میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان ،ڈالر مہنگا

اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان ،ڈالر مہنگا

ویب ڈیسک
پیر, ۸ جولائی ۲۰۱۹

شیئر کریں

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہی 34 ہزار کی حد گنوا بیٹھی جبکہ ڈالر کی قیمت میں آٹھ پیسے کا اضافہ ہوگیا ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز منفی انداز میں ہوا، جہاں 220 پوائنٹس کی کمی سے مارکیٹ34 ہزار کی حد گنوا بیٹھی اور 100انڈیکس میں 33ہزار 9 سو 69 کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے ۔دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالرکی قیمت میں آٹھ پیسے کا اضافہ ہوا ہے ، جس کے باعث ڈالر کی قیمت ایک سو چھپن روپے بانوے پیسے سے بڑھ کر ایک سو ستاون روپے کا ہوگیا ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں