میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
موٹاپے کا شکار صادق آباد کا رہائشی نورالحسن انتقال کرگیا

موٹاپے کا شکار صادق آباد کا رہائشی نورالحسن انتقال کرگیا

ویب ڈیسک
پیر, ۸ جولائی ۲۰۱۹

شیئر کریں

موٹاپے کا شکار صادق آباد کا رہائشی نور حسن انتقال کرگیا۔ تفصیلات کے مطابق نورالحسن 3 ہفتے سے لاہور کے نجی ہسپتا ل میں زیر علاج تھا جہاں اس کا 10 روز قبل آپریشن کیا گیا تھا، ڈاکٹروں نے نورالحسن کا آپریشن کرکے اس کے معدے کا سائز چھوٹا کردیا تھا اور آپریشن کو کامیاب قرار دیا تھا۔آپریشن کے بعد نورالحسن کو آئی سی یو میں داخل کیا گیا تھا جہاں وہ اچانک انتقال کرگیا۔خاندانی ذرائع کے مطابق نور الحسن کا انتقال ہارٹ اٹیک کے باعث ہوا۔ بتایا جاتا ہے کہ ہسپتال کے آئی سی یو میں مریضہ کے انتقال کے بعد لواحقین نے توڑ پھوڑ کی جس کے بعد ڈاکٹر اور عملہ بھاگ گئے ۔ آئی سی یو میں 2 گھنٹے تک کوئی موجود نہ تھا، ڈاکٹر کے مطابق ہسپتال میں توڑ پھوڑ کی وجہ سے نور الحسن کی موت واقع ہوئی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں