میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
میرا اداکاری کا ٹیلنٹ ابھی تک کھل کر سامنے نہیں آیا‘اداکارہ ماورا حسین

میرا اداکاری کا ٹیلنٹ ابھی تک کھل کر سامنے نہیں آیا‘اداکارہ ماورا حسین

منتظم
هفته, ۸ جولائی ۲۰۱۷

شیئر کریں

’’ صنم تیری قسم‘‘ کے ذریعے میں نے بہت ساری چیزیں سیکھیں، مجھے ہر روز کچھ نیا سیکھنے کو ملا‘انٹرویو
کراچی (ویب ڈیسک)‘’سیمی‘‘ ڈرامہ پاکستانی معاشرے میں پائے جانے والے خواتین مخالف رویوں اور ان سے روا رکھی جانے والی ناانصافیوں پر مبنی تھا، جس میں نہ صرف خواتین کو بطور ’ونی‘ دییے جانے جیسے موضوعات کو اجاگر کیا گیا، بلکہ اس میں زچگی جیسے مسائل کو بھی دکھایا گیا۔’سیمی‘ کی کامیابی کا سہرا ڈرامے کی پوری ٹیم کو جاتا ہے، تاہم اس میں ماورا حسین کا کردار بہت ہی اچھا رہا۔اپنے ایک انٹرویو میںڈرامے میں اپنے کردار کے حوالے سے ماورا حسین نے بتایا کہ جس طرح انہوں نے ڈرامے میں ’سیمی‘ کا کردار ادا کیا، اس طرح حقیقی زندگی میں ان کے ساتھ کبھی نہیں ہوا۔ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ بحیثیت ایک اداکارانہیں لگتا ہے کہ ابھی تک ان کی اداکاری کا ٹیلنٹ کھل کر سامنے نہیں آیا،ابھی بہت سارہ کام اور تجربہ کرنا باقی ہے۔نوجوان اداکارہ کے مطابق کبھی کبھی ایک جیسے کردار کرنا کسی کے لیے بہتر ہوتا ہے، جب کہ کبھی کبھی یہ برا بھی بن جاتا ہے، لیکن انہوں نے ہمیشہ اپنے کرداروں کے ذریعے منفرد نظر آنے کی کوشش کی۔ماورا حسین نے’ ’سیمی‘‘ ڈرامے کے معاشرے پر پڑنے والے اثرات سمیت، ٹیم کے ساتھ کام کرنے کے تجربے پر بھی بات کی۔صنم تیری قسم کے ذریعے ماورا حسین نے بولی وڈ ڈیبیو کیابولی وڈ ڈیبیو ’صنم تیری قسم‘ کے حوالے سے پوچھے جانے والے ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ’انہیں لگتا ہے کہ ہر منصوبہ اداکار کا اپنا مقدر ہوتا ہے، تاہم اب بھی اگر انہیں کسی ایسے ہی منصوبے میں کام کرنے کا موقع ملا تو وہ اس میں ضرور قسمت آزمائیں گی۔ماورا حسین کے مطابق’’ صنم تیری قسم‘‘ کے ذریعے انہوں نے بہت ساری چیزیں سیکھیں، انہیں ہر روز کچھ نیا سیکھنے کو ملا۔فلم اور ڈراموں میں فرق کے حوالے سے ان کا خیال تھا کہ دونوں میں تکنیکی اعتبار سے بہت بڑا فرق ہے، مگر فلموں میں کام کرنا ان کا خواب رہا ہے، تاہم اب تک دونوں اسکرینز نے انہیں سیکھنے کا اچھا موقع فراہم کیا۔ایک اور سوال کے جواب میں خوبرو اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے کبھی کسی رول ماڈل کے بارے میں تو نہیں سوچا، مگر انہوں نے کچھ بہترین لوگوں کے ساتھ کام ضرور کیا ہے، جن میں صبا حمید بھی شامل ہیں۔ماورا حسین نے بولی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان سے ہمیشہ متاثر رہی ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں