میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی

منتظم
هفته, ۸ جولائی ۲۰۱۷

شیئر کریں

کے ایس ای 100 انڈیکس 399.03 پوائنٹس کے اضافے سے 45222.15 پوائنٹس پر بند
کراچی(ویب ڈیسک)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کو تیزی کا رجحان رہااور کے ایس ای 100 انڈیکس 399.03 پوائنٹس کے اضافے سے 45222.15 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 72 ارب 21 کروڑ 72 لاکھ 79 ہزار 735 روپے کا اضافہ رونماء ہوا تاہم خرید و فروخت میں 1 کروڑ 42 لاکھ 54 ہزار 200 حصص کی کمی رہی۔ اسی طرح تجارتی حجم میں بھی 1 ارب 41 کروڑ 53 لاکھ 1 ہزار 405 روپے کی مندی ریکارڈ کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کو پی ایس ایکس میں تیزی کا رجحان رہا اورکے ایس ای 100 انڈیکس 399.03 پوائنٹس کے اضافے سے 45222.15 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 244.46 پوائنٹس کی تیزی سے 23509.46 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں اتار چڑھائو کے بعد کے ایس سی آل شیئر انڈیکس 246.91 پوائنٹس کا اضافہ رونماء ہوا جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 1129.91 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی۔ مزیدبرآں بینکس ٹریڈ ایبل (بی اے ٹی آئی) انڈیکس 30.68 پوائنٹس کے اضافے سے 18324.30 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ آئل اینڈ گیس ٹریڈ ایبل (او جی ٹی آئی) انڈیکس 298.61 پوائنٹس کی تیزی سے 16307.03 پوائنٹس پر بند ہوا۔ حصص کی خرید و فروخت میں تیزی کی وجہ سے پی ایس ایکس – کے ایم آئی انڈیکس 223.78 پوائنٹس کے اضافے سے 22016.18 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر 329 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 237 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 79 کمپنیوں کے حصص کے بھائو میں مندی اور 13 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ سب سے زیادہ تیزی سروس انڈسٹری لمیٹڈ کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی جس کے حصص کی قیمت 45.50 روپے کے اضافے سے 1340.50 روپے پر بند ہوئی۔ اسی طرح ملت ٹریکٹرز کے حصص کی سودے بھی 33.90 روپے کی تیزی سے 1304.67 روپے پر بند ہوئے۔ سب سے زیادہ مندی نیسلے پاکستان اور ویتھ پاک لمیٹڈ کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی۔ نیسلے پاکستان کے حصص کی قیمت 100 روپے کی مندی سے 10300 روپے اور ویتھ پاک لمیٹڈ کے حصص کی قیمت بھی 29.99 روپے کی کمی سے 2100 روپے رہ گئی۔ سب سے زیادہ کاروبار ٹی آر جی پاکستان لمیٹڈ کے حصص میں ہوا جو 1 کروڑ 58 لاکھ 22 ہزار 500 شیئرز رہا جس کی قیمت 35 روپے سے شروع ہو کر 35.93 روپے پر بند ہوئی جبکہ پاک الیکٹرون کے 94 لاکھ 98 ہزار 500 حصص کے سودے 94.98 روپے سے شروع ہو کر 96 روپے بند ہوئے۔ مجموعی طور پر 13 کروڑ 23 لاکھ 66 ہزار 310 حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم 6 ارب 98 کروڑ 21 لاکھ 19 ہزار 98 روپے رہا۔ مارکیٹ کیپیٹل 92 کھرب 7 ارب 47 کروڑ 24 لاکھ 72 ہزار 730 روپے سے بڑھ کر 92 کھرب 79 ارب 68 کروڑ 97 لاکھ 52 ہزار 465 روپے ہو گیا۔ فیوچر ٹریڈنگ میں 110 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی اور 8 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں مندی رہی جبکہ 4کروڑ 59 لاکھ 46 ہزار 100 حصص کا کاروبار ہوا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں