میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
این آئی سی ایل، مالی بے ضابطگیوں ، بدعنوانیوں پر وزیر اعظم ہاؤس سے ایکشن

این آئی سی ایل، مالی بے ضابطگیوں ، بدعنوانیوں پر وزیر اعظم ہاؤس سے ایکشن

ویب ڈیسک
هفته, ۸ جون ۲۰۲۴

شیئر کریں

(رپورٹ: مسرور کھوڑو) نیشنل انشورنس کمپنی لمیٹڈ میں مالی بے ضابطگیوں اور مبینہ خلاف ضابطہ تقرریوں کا معاملہ، منسٹری آف کامرس نے این آئی سی ایل انتظامیہ سے 10 برس کاریکارڈ اور غیرقانونی و خلاف ضابطہ امور پر تفصیلات طلب کرلیے، ذرائع کے مطابق نیشنل انشورنس کمپنی میں مشکوک، اضافی، ضابطوں کے برخلاف ادائگیوں، مختلف اخراجات سمیت دیگر غیرقانونی امور پر منسٹری آف کامرس حرکت میں آگیا ہے، منسٹری آف کامرس کی جانب سے چیف ایگزیکٹو افسر این آئی سی ایل خالد حمید کو خط لکھاگیا ہے، متن کے مطابق وزیر اعظم ہاؤس کی ہدایت پر این آئی سی ایل میں گزشتہ 10 سالوں کے بورڈ آف ڈائریکٹرز اور سی ای اوز کی تقرریوں، بیلنس شیٹ، کمپنی کی کارکردگی کے متعلق تفصیلات جمع کروانے کے لیے کہا گیا ہے، جوکہ فوری طور پر پیش کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے، واضح رہے کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان نے این آئی سی ایل میں مالی بے ضابطگیوں، ملازمین و افسران کے خلاف ضابطہ تقرریوں سمیت دیگر غلط امور پر وزیراعظم کو خط لکھ کر تحقیقات و کارروائی کی سفارش کی تھی، اس ضمن میں این آئی سی ایل انتظامیہ سے رابطہ کرنے پرموقف دینے سے گریز کیا گیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں