میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
محکمہ اینٹی کرپشن ،ڈائریکٹر جنرل ایگری کلچر کے خلاف تحقیقات کیلئے ریکارڈ طلب

محکمہ اینٹی کرپشن ،ڈائریکٹر جنرل ایگری کلچر کے خلاف تحقیقات کیلئے ریکارڈ طلب

ویب ڈیسک
هفته, ۸ جون ۲۰۲۴

شیئر کریں

(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) روزنامہ جرأت کی خبر پر ایکشن، اینٹی کرپشن نے ڈائریکٹر جنرل ایگریکلچر ریسرچ کے خلاف تحقیقات شروع کردی، نور محمد بلوچ سے بینک اکاؤنٹ، بینک اسٹمینٹ، اسٹاک رجسٹر، آڈٹ رپورٹ، ورک آرڈر سمیت دیگر ریکارڈ تین دن میں طلب کرلیا، روزنامہ جرات نے 17 مئی کو کروڑوں روپے کی کرپشن کی نشاندہی کی تھی، تفصیلات کے مطابق روزنامہ جرات کی خبر پر اینٹی کرپشن نے ڈائریکٹر جنرل ایگریکلچر ریسرچ ٹنڈوجام نور محمد بلوچ کے خلاف تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے تین سالہ ریکارڈ طلب کرلیا ہے، روزنامہ جرأت نے 17 مئی کو پیٹرول سمیت دیگر مد میں سپلیمنٹری بجٹ خرچ کرنے کے متعلق خبر شایع کی تھی جس میں کروڑوں روپے کی کرپشن شامل تھی، اینٹی کرپشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر ہیڈکوارٹر 2 نے ڈائریکٹر جنرل ایگریکلچر ریسرچ کو لیٹر جاری کرتے ہوئے مالی سال2023.24کی منظور شدہ بجٹ، بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات، بینک اسٹیٹمینٹ، بجٹ خرچ رجسٹر، اکائونٹ نمبرز A-03805, A03897, A-A-03902, A-03818, A-03979, A-13001, A-03807 کی تفصیلات، بلز، اسٹاک رجسٹر، ٹینڈر فائل، ورک آرڈر، آڈٹ رپورٹ سمیت دیگر ریکارڈ تین دن میں طلب کرلیا ہے، اینٹی کرپشن نے لیٹر میں لکھا ہے 17 گریڈ سے کم کا کوئی بھی افسر ریکارڈ جمع کرانے نہ آئے ، ذرائع کے مطابق اینٹی کرپشن چھان بین شروع ہونے کے بعد بدعنوانی میں ملوث افسران خود کو بچانے کیلئے متحرک ہوگئے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں