میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی پر کے الیکٹرک کا قہر، فی یونٹ دس روپے اضافہ

کراچی پر کے الیکٹرک کا قہر، فی یونٹ دس روپے اضافہ

ویب ڈیسک
هفته, ۸ جون ۲۰۲۴

شیئر کریں

حکومت نے شہر شہر قائد کے باسیوں پر بھی بجلی بم گراتے ہوئے قیمتوں میں بڑا اضافہ کر دیا۔نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی جانب سے کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے ۔نیپرا کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی کیلئے بجلی10 روپے ایک پیسہ فی یونٹ مہنگی کی گئی ہے جبکہ بجلی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی ہے ۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ جون میں2 روپے 68 پیسے ، جولائی میں3 روپے 11 پیسے فی یونٹ اضافی وصول کئے جائیں گے ، اسی طرح اگست میں3 روپے 22 پیسے فی یونٹ جبکہ ستمبر میں ایک روپیہ فی یونٹ اضافی وصول کیا جائے گا۔نیپرا کے نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک کے لائف لائن اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز پر نہیں ہو گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں