میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
قومی اسمبلی ،پی ٹی آئی کارکنوں کی رہائی کے بعد گرفتاری پر احتجاج

قومی اسمبلی ،پی ٹی آئی کارکنوں کی رہائی کے بعد گرفتاری پر احتجاج

ویب ڈیسک
هفته, ۸ جون ۲۰۲۴

شیئر کریں

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے رہائی کے بعد کارکنوں کی گرفتاری پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ مجھے ایف آئی اے سے نوٹس آرہا ہے ،یہ کیسے ہمیں لیٹر لکھ سکتے ہیں،ڈی جی ایف آئی اے ریاست کا ملازم ہے ، یہ کوئی عقل کے اندھے ہیں؟۔قومی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر سید غلام مصطفی شاہ کی زیر صدارت ہوا جس میں عامر ڈوگر نے کہاکہ اراکین کے سوالات کو جواب نہیں آئے اوروقفہ سوالات کو موخر کرتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ اراکین بڑی محنت سے سوالات بناتے ہیں لیکن حکومت کی طرف سے جواب نہیں آتا۔۔ اجلاس کے دور ان اپوزیشن لیڈرعمر ایوب نے کہاکہ سرگودھا میں ہمارے بہت سارے ساتھیوں پر پرچے ہوئے ہیں،ہمارے ساتھی رہا ہورہے ہیں اور ان کو پھر گرفتار کر کے لے جایا جارہا ہے ،یہ کیا جمہوریت ہے اس ملک میں؟مجھے ایف آئی اے سے نوٹس آرہا ہے ،یہ کیسے ہمیں لیٹر لکھ سکتے ہیں، یہ کوئی عقل کے اندھے ہیں؟ انہوںنے کہاکہ گزشتہ روز حکومت نے بانی پی ٹی کے سیل کے تصویریں دکھائیں۔ انہوںنے کہاکہ بشریٰ بی بی کے پاس کوئی سہولیات نہیں ہیں، ہم اس کی مذمت کرتے ہیں۔ ہمارے علاقے کے تین لوگ ڈاکوؤں کے پاس اغوا ہوئے ہیں،وہ غریب لوگ ہیں، وہ تاوان کی رقم بھی تیار کئے بیٹھے ہیں، وہ رقم دینے روانہ ہوچکے ہیں،ہمارے ادارے اگر پی ٹی آئی کا کوئی کارکن سوشل میڈیا پر کوئی پوسٹ ڈال دیتا ہے اس کو ڈھونڈ لیتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ریاستی اداروں کو کہہ رہا ہو ں،مہربانی کرکے ہماری جان و مال کی ذمہ داری کو پورا کیجئے ،وزیر داخلہ سے ذمہ اری واپس لے لیں انہیں کھیل کی زمہ داری دے دیں،وزیر داخلہ ہماری باتوں کا جواب ہی نہیں دے رہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں