میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایم کیو ایم رہنما پہلے شعلہ بیانی پھر معافی مانگتے ہیں،شرجیل میمن

ایم کیو ایم رہنما پہلے شعلہ بیانی پھر معافی مانگتے ہیں،شرجیل میمن

ویب ڈیسک
هفته, ۸ جون ۲۰۲۴

شیئر کریں

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے رہنما پہلے شعلہ بیانی کرتے ہیں پھر معافی مانگتے ہیں۔ سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ کراچی میں پہلے ٹارگٹ کلنگ کون کرتا تھا، بوری بند لاشیں کون دیتا تھا یہ کسی سے چھپا ہوا نہیں، غیر قانونی تارکین وطن سمیت بہت سارے چیلنجز کے باوجود کراچی میں کرائم کم ہو رہا ہے ۔شرجیل میمن نے کہا کہ ایم کیو ایم کی سیاست اور مینڈیٹ کسی سے چھپا ہوا نہیں، پہلے کراچی میں ٹارگٹ کلنگ، بوری بند لاشیں، ہڑتالیں ہوتی تھیں، پہلے کراچی میں ایک دن میں تیس، تیس لاشیں گرتی تھیں، ٹارگٹ کلنگ کون کرتا تھا، بھتہ کون لیتا تھا کسی سے چھپا ہوا نہیں، کراچی میں کوئی نوگو ایریا نہیں، کوئی بھی شہری کسی بھی جگہ جا سکتا ہے ۔صوبائی وزیر نے کہا کہ صوبے میں امن و امان قائم کرنا سندھ حکومت کی ترجیح ہے ، ایم کیو ایم کی طرف سے سندھ اسمبلی اجلاس کو ڈسٹرب کرنے کی کوشش کی گئی، ہم کوشش کر رہے ہیں اسٹریٹ کرائم ختم ہو، کراچی میں ٹارگٹ کلنگ میں کمی آئی ہے ۔شرجیل میمن نے کہا کہ ایم کیو ایم جان بوجھ کر ایسا ماحول بنانے کی کوشش کر رہی ہے ، ایم کیو ایم اپنی سیاست چمکانے کی کوشش کر رہی ہے ، سیاست چمکانے کے لیے ایم کیو ایم نعرے لگاتی اور حکومت کو گالیاں دیتی ہے ، ایم کیو ایم نے حیدر آباد واقعہ پر بھی سیاست کرنے کی کوشش کی، لندن سے کال پر سڑکوں پر لوگوں کی گاڑیاں جلا دیتے تھے ۔انہوں نے کہا کہ سندھ اسمبلی اجلاس میں ماضی میں اسٹریٹ کرائم اور ٹارگٹ کلنگ کی بات کی گئی، تارکین وطن کے خلاف مہم بند نہیں ہوئی، روزانہ غیر قانونی تارکین وطن کو پکڑ کر ڈی پورٹ کیاجاتا ہے ، سیف سٹی پروجیکٹ کا ایک مرحلہ مکمل ہو چکا ہے ۔شرجیل میمن نے مزید کہا کہ دنیا کا سب سے بڑا ہاؤسنگ پروجیکٹ پیپلز پارٹی بنانے جا رہی ہے ، سندھ حکومت21 لاکھ گھر بنا رہی ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں