میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
امریکا سے شرمناک شکست پر پاکستانی شدید غصے میں،طرح طرح کے تبصرے

امریکا سے شرمناک شکست پر پاکستانی شدید غصے میں،طرح طرح کے تبصرے

ویب ڈیسک
هفته, ۸ جون ۲۰۲۴

شیئر کریں

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے گروپ اے کے میچ میں نوآموز امریکا نے پاکستان کو سپر اوور میں 5 رنز سے شکست دیدی۔پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز بنائے ، جواب میں امریکا کی ٹیم بھی 3 وکٹوں کے نقصان پر اتنے ہی رنز بنا سکی، اس طرح میچ کا فیصلہ سپر اوور میں ہوا۔پاکستان کی جانب سے سپر اوور محمد عامر نے کرایا جو مہنگا ثابت ہوا اور امریکا نے 18 رنز بنا کر پاکستان کو 19 رنز کا ہدف دیا، جواب میں قومی ٹیم صرف 13 رنز ہی بنا سکا، اس طرح شاہینوں کو 5 رنز سے شکست ہو گئی۔اس میچ میں کپتان بابر اعظم 43 گیندوں پر 44 رنز، شاداب خان نے 25 بالز پر 40 رنز اور شاہین آفریدی 16 گیندوں پر 23 رنز بنا کر نمایاں رہے ۔نو آموز ٹیم کے ہاتھوں تجربہ کار ٹیم کی شکست پر پاکستانی شائقین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شدید غم وغصے کا اظہار کیا اور کپتان بابر اعظم، اعظم خان سمیت دیگر کھلاڑیوں پر سخت تنقید کی۔سابق پاکستانی فاسٹ بولر شعیب اختر نے ایکس پر ایک ویڈیو میں کہا کہ ہم نے 1999 کے ورلڈ کپ میں بنگلہ دیش سے ہارنے والی تاریخ دہرائی ہے ، بدقسمتی سے پاکستان اس جیت کا حقدار نہیں تھا،عامر اور شاہین نے کوشش کی لیکن وہ (امریکہ) 37 اوورز جیتی ہے ہم سے بدقسمتی سے ہم نہیں جیت سکے ۔سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ اس سے پہلے کے اگلا میچ ہو چیف جسٹس صاحب سے گزارش ہے اس ٹیم سے بلا چھین لیں۔سابق وزیر نگران وزیر اعلیٰ پنجاب اور سینئر صحافی نجم سیٹھی نے لکھا ایک اور امریکی سازش کامیاب۔ایک انٹرنیٹ صارف آکاش وانی نے ایکس پر طنز کرتے ہوئے آرمی کیمپ کاکول میں قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کی ٹریننگ کی ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ لڑکوں نے امریکا سے میچ ہارنے کے لیے آرمی کیمپ میں سخت محنت کی۔ایک شہری نے لکھا کہ ٹیسٹ ٹی 20 ورلڈ کپ میں بابر اعظم کا شاندار آغاز۔صحافی اور اینکر پرسن اجمل جامی نے لکھا کہ افسوس، قومی ٹیم سپر 8 مرحلہ کھیلنے کی مستحق نہیں، اسٹرکچر اور نام نہاد ٹیم میں بڑی تبدیلیوں کی ضرورت ہے ، سب سے پہلے ہمیں سوشل میڈیا پر پی آر مہم چلانے والوں کو ٹھیک کرنا چاہیے ، وہ کسی کام کے نہیں، شکریہ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں