میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی کی لڑکی کس طرح ''مس مارول'' بنیں

کراچی کی لڑکی کس طرح ''مس مارول'' بنیں

جرات ڈیسک
بدھ, ۸ جون ۲۰۲۲

شیئر کریں

نہ صرف پہلی مسلمان بلکہ پہلی پاکستانی نژاد خاتون سپر ہیرو کردار ‘کمالہ خان’ پر بنائی گئی ویب سیریز ‘مس مارول’ 8 جون کو دنیا بھر میں ڈزنی پلس پر ریلیز ہو گئی۔ مذکورہ ویب سیریز کا مرکزی کردار ‘کمالہ خان’ کا ہے جو کہ پاکستانی نژاد امریکی ریاست نیوجرسی کی منفرد صلاحیتوں کی مالک لڑکی ہوتی ہیں۔ جس طرح ویب سیریز کا مرکزی کردار پاکستانی ہے، اسی طرح اس کردار کو تخلیق کرنے والی خاتون ثنا امانت بھی پاکستانی نژاد ہیں۔ ثنا امانت نے کمالہ خان کے کردار کو پہلی بار مارول کے کامک بکس میں 2013 میں متعارف کرایا تھا اور اب اس پر پہلی ویب سیریز بنائی گئی ہے۔ اس سے زیادہ دلچسپ بات یہ ہے کہ کمالہ خان کے کردار کو ادا کرنے والی 19 سالہ لڑکی ایمان ولانی بھی پاکستانی نژاد ہیں جو کہ صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں پیدا ہونے کے بعد کینیڈا منتقل ہوگئی تھیں۔ علاوہ ازیں ‘مس مارول’ کے چار ہدایت کاروں میں سے ایک ہدایت کار شرمین عبید چنائے بھی پاکستانی ہیں جب کہ ویب سیریز کے دیگر اداکار بھی پاکستان سے لیے گئے ہیں۔ مس مارول ویب سیریز کا حصہ بننے والے دیگر پاکستانی اداکاروں میں ثنا بْچہ خان، مہوش حیات اور فواد خان سمیت ثمینہ احمد شامل ہیں۔ اگرچہ مس مارول ویب سیریز کا حصہ بننے والی باقی تمام شخصیات پہلے ہی شوبز کا حصہ تھیں مگر ایمان ولانی پہلی بار اسکرین ڈیبیو کرنے جا رہی ہیں۔ایمان ولانی نے برطانوی اخبار دی گارجین کو بتایا کہ ان کی پیدائش کراچی میں ہوئی مگر پیدائش کے فوری بعد وہ والدین کے ہمراہ کینیڈا منتقل ہوگئیں اور وہ بچپن سے ہی کامک کرداروں کی دلدادہ تھیں۔ ان کے مطابق وہ والدہ کی جانب سے ملنے والے خرچ کے 20 ڈالرز کو کامک کتابوں اور مکڈونلڈ کے کھانوں میں خرچ کرتی رہی ہیں مگر انہوں نے کبھی کامک کردار ادا کرنے یا اداکاری سے متعلق نہیں سوچا تھا۔ ہائی اسکول کی تعلیم مکمل کرنے والی ایمان ولانی کے مطابق انہیں 2020 میں اپنی رشتے دار خاتون نے ایک واٹس ایپ میسیج بھیجا، جس میں مس مارول کے کردار کے آڈیشن کا ذکر تھا، جسے انہوں نے نظر انداز کردیا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں