میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وزیراعظم کے حکم پر پختونخوا میں 40 روپے فی کلو آٹے کی فراہمی شروع

وزیراعظم کے حکم پر پختونخوا میں 40 روپے فی کلو آٹے کی فراہمی شروع

جرات ڈیسک
بدھ, ۸ جون ۲۰۲۲

شیئر کریں

وزیراعظم شہباز شریف کے حکم پر خیبر پختونخوا میں شہباز سپیڈ سے سستے آٹے کی عوام کے لیے فراہمی شروع کردی گئی ہے۔ صوبے کے عوام کو سستے آٹے کی فراہمی کے وعدے کی تکمیل کے لیے 100 موبائل اسٹورز نے باقاعدہ کام شروع کردیا ہے۔ اس سلسلے میں خیبر پختونخوا کو ایبٹ آباد اور پشاور زونز میں تقسیم کیا گیا ہے۔ یہ سلسلہ بتدریج وسیع کرتے ہوئے پورے صوبے میں پھیلایا جائے گا۔ ایبٹ آباد اور پشاور زونز میں 50 ہزار سے زائد آٹے کے تھیلے فروخت کیے گئے ہیں، جن میں سے 22 ہزار 70 تھیلے ایبٹ آباد اور پشاور میں 23 ہزار 400 سے زائد سستے آٹے کے تھیلے فروخت کیے گئے۔ اس سلسلے میں دونوں زونز میں الگ الگ موبائل اسٹورز کے ذریعے سستا آٹا فراہم کیا جا رہا ہے۔ منصوبے کے مطابق خیبرپختونخوا کے عوام کو 40 روپے فی کلو آٹے کی فراہمی کے لیے 13 جون تک موبائل اسٹورز کی تعداد بڑھا کر 200 کردی جائے گی جبکہ 9 جون تک صوبے میں آٹے کی فروخت کے عارضی سیل پوائنٹس بھی کام شروع کردیں گے، جن کی تعداد 17 جون تک بڑھا کر 500 کردی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق سستے آٹے کی فروخت کے 993 مقامات کی مجموعی تعداد 2 ہزار سے زائد کردی جائے گی۔ واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا تھا کہ خیبر پختونخوا کے بہادر عوام کی زندگیوں میں آسانی لانے اور 8 سال سے ان کے صوبے میں رکے ہوئے ترقی کے عمل کو آگے بڑھائیں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں