میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اسلام آباد ہائیکورٹ میں حلیم عادل شیخ کی حفاظتی ضمانت کی درخواست مسترد

اسلام آباد ہائیکورٹ میں حلیم عادل شیخ کی حفاظتی ضمانت کی درخواست مسترد

جرات ڈیسک
بدھ, ۸ جون ۲۰۲۲

شیئر کریں

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کی حفاظتی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ یہ عدالت پہلے ہی ایک مقدمہ میں حفاظتی ضمانت دے چکی ہے، حلیم عادل شیخ کو تین ہفتے کی حفاظتی ضمانت دی تھی ، حفاظتی ضمانت کے دوران ان  کو متعلقہ عدالت میں پیش ہونا تھا، یہ عدالت سندھ ہائیکورٹ کے دائرہ اختیار میں نہیں جا سکتی، درخواست گزار کو سندھ  ہائی کورٹ سے رجوع کرنا چاہئے۔وکیل حلیم عادل شیخ نے کہا کہ سندھ حکومت جھوٹے نامعلوم مقدمات میں گرفتار کر کے سندھ اسمبلی بجٹ اجلاس میں شرکت سے روکنا چاہتی ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے درخواست گزار وکیل کے دلائل کے بعد درخواست خارج کر دی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں