میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
صدر کو وزیر اعظم کی سفارش پر گورنر کی تعیناتی کرنا ہوتی ہے، اسلام آبادہائیکورٹ

صدر کو وزیر اعظم کی سفارش پر گورنر کی تعیناتی کرنا ہوتی ہے، اسلام آبادہائیکورٹ

جرات ڈیسک
بدھ, ۸ جون ۲۰۲۲

شیئر کریں

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہر من اللہ نے گورنر گلگت بلتستان کی عدم تعیناتی سے متعلق درخواست پر فیصلہ سنا دیا جس میں کہا گیا ہے کہ صدر کو وزیر اعظم کی سفارش پر گورنر کی تعیناتی کرنا ہوتی ہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے گورنرگلگت بلتستان کی عدم تعیناتی سے متعلق درخواست پر فیصلہ دیا ہے کہ صدر مملکت کو وزیراعظم کی سفارش پر آرڈر 2018 کے آرٹیکل 33 کے مطابق گورنر کا عہدہ خالی ہونے کے بعد وزیراعظم کی سفارش پر تعیناتی کرنا ہوتی ہے۔ عدالت نے کہا کہ توقع ہے کہ صدر مملکت وزیراعظم کی سفارش پر آرڈر 2018 کے تحت گورنر تعینات کریں گے۔ اسپیکر کی قائم مقام گورنر تعیناتی کا نوٹی فکیشن جاری کرنے کی درخواست غلط فہمی پر مبنی ہے۔ گورنربلتستان کا عہدہ 19 اپریل 2022 سے خالی ہے۔چیف جسٹس نے تین صفحات پر مشتمل محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ گورنر کی تعیناتی سے متعلق مجوزہ طریقہ کی ہدایات کے ساتھ درخواست نمٹائی جاتی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں