میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بینکوں ،وزارت مذہبی امور کی نااہلی، حج درخواستیں دینے والے سیکڑوں افراد رل گئے

بینکوں ،وزارت مذہبی امور کی نااہلی، حج درخواستیں دینے والے سیکڑوں افراد رل گئے

ویب ڈیسک
بدھ, ۸ جون ۲۰۲۲

شیئر کریں

رواں سال حج ادا کرنے کا خواب دیکھنے والے سیکڑوں درخواست گزار نجی بینکوں اور وزارت مذہبی امور کی نااہلی کی وجہ سے شدید پریشانی کا شکار ہوگئے ہیں۔حج درخواستوں میں قرعہ اندازی کے ذریعے کامیاب ہونے والے سیکڑوں درخواست گزار مشکل میں پھنس گئے ،1200 سے زائد افراد وزارت مذہبی امور سے درخواست کررہے ہیں کہ وہ انہیں اس مشکل سے نکالیں لیکن وزارت مذہبی امور بھی بے بس دکھائی دیتا ہے اور وہ بھی کسی قسم کا حل تلاش کرنے میں مکمل ناکام ہوگیا ہے۔ذرائع کے مطابق کئی روز گزرنے کے باوجود وزارت مذہبی امور اب تک حج پر جانے والوں کے لیے کوئی حل تلاش نہیں کرسکا ہے جب کہ قرعہ اندازی کے ذریعے کامیاب ہونے والے درخواست گزاروں نے حج کے لیے اپنا نام کا پیغام موصول ہونے کے بعد حکومت کی جانب سے مختص بینکوں میں پیسے بھی جمع کرادیے ہیں۔دوسری جانب ان بینکوں کی جانب سے بھی بروقت ڈیٹا اپ ڈیٹ نہیں کیا گیا جس کے باعث حج کے لیے درخواست دینے والے سیکڑوں افراد ناکام قرار دے دیے گئے ہیں حالانکہ یہ تمام افراد بینکوں میں مکمل رقوم بھی جمع کرواچکے ہیں لیکن اس کے باوجود ناکام ہوگئے ہیں۔ادھر وزارت مذہبی امور اپنی ناکامی کا مکمل ثبوت دیتے ہوئے متاثرہ درخواست گزاروں کو اب تک صرف صرف تسلیاں دے رہی ہے اور سارا ملبہ بینکوں پر ڈال دیا ہے جب کہ وزارت مذہبی امور اپنی جان چھڑانے کے لیے بینکوں پر جرمانہ عائد کرنے پر بھی غور کررہی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں