میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ملک چلاناہے تو نیب کا ادارہ ختم کرنا ہو گا،شاہد خاقان عباسی

ملک چلاناہے تو نیب کا ادارہ ختم کرنا ہو گا،شاہد خاقان عباسی

ویب ڈیسک
بدھ, ۸ جون ۲۰۲۲

شیئر کریں

سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاہے کہ ملک کے معاملات نے چلنا ہے تو نیب کا ادارہ ختم کرنا ہو گا۔سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ نیب کے معاملات آپ کے سامنے ہیں،ملک کے معاملات آپ کے سامنے ہیں ،ٹھنڈے دل سے سوچنا چاہیے ۔ انہوںنے کہاکہ چیئرمین نیب 8 ماہ ڈیلی ویجز پر کام کر کے جا چکے اب واپسی کی کوشش کر رہے ہیں ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ ملک کے معاملات نے چلنا ہے تو نیب کا ادارہ ختم کرنا ہو گا،نیب پاکستان کا سب سے کرپٹ ترین ادارہ ہے ،چیئرمین نیب کو جوابدہ ہونا پڑے گا۔ انہوںنے کہاکہ آج سے ساڑھے تین گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہوا کریگی۔ انہوںنے کہاکہ آئندہ انتخابات اکتوبر 2023 کو اس ملک میں ہونگے،انہوںنے کہاکہ بائیس سال میں کتنے سیاستدانوں کو جیل میں ڈالا اور جرم ثابت ہوا؟۔شاہد خاقان عباسی نے واضح کیا ہے کہ اکتوبر 2023 میں الیکشن ہوجائیں گے۔ ملک میں لوڈشیڈنگ اب ساڑھے تین گھنٹے سے کم ہوگی، 30 جون تک لوڈشیڈنگ ڈیڑھ سے دو گھنٹے رہ جائے گی۔شاہد خاقان عباسی نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہم نیب کے معاملات میں پیش ہوئے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں سابق وزیر اعظم نے کہا کہ اگر کوئی ریٹائرڈ افسران ہیں تو پہلے کہاں تھے؟ ریٹائرڈ افسران اگر الیکشن چاہتے ہیں تو ضرور ہوں گے، ملک میں الیکشن ہونا چاہیے، ہم بھی کہتے تھے۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ ملک کا ہزاروں ارب کا نقصان ہوا ہے اور ہوتا رہے گا، نیب کا ادارہ ہے کیا اور ملک میں ہوتا کیا رہا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں